ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نامدھاری سماج کے عہدیداران کا انتخاب؛ ارون نائک صدر اور ڈی ایل نائک جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل نامدھاری سماج کے عہدیداران کا انتخاب؛ ارون نائک صدر اور ڈی ایل نائک جنرل سکریٹری منتخب

Mon, 23 Oct 2023 19:29:54    S.O. News Service

بھٹکل 23 / اکتوبر (ایس او نیوز) نامدھاری سماج کی انتظامیہ کمیٹی کے لئے بھٹکل تعلقہ کے 18 حلقوں سے منتخب نمائندوں کی میٹنگ میں آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ۔ 
    
منڈلّی حلقہ سے منتخب نمائندہ ارون نائک منڈلّی کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا جبکہ جنرل سیکریٹری کے طور پر ہڈین حلقے کے نمائندے ڈی ایل نائک اور نائب صدر کے عہدے پر نیو انگلش اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر ایم کے نائک کو منتخب کیا گیا ۔ 
    
شہر کے اسارکیری میں واقع نشچھل مکی مندر کے احاطے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انتخابی کارروائی کی نگرانی شانتا رام نائک اور واسو ایم نائک نے انجام دی ۔
    
میٹنگ کے دوران سابقہ میعاد میں نامدھاری سماج کے صدر رہے کرشنا نائک اسارکیری کے علاوہ نامدھاری سماج کے تمام منتخب نمائندے موجود تھے ۔ 


Share: